امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انھوں نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی انسداد دہشت گردی پالیسی کو سراہا۔
وزیر اعظم نواز شریف سے بات چیت کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مستحکم اور مضبوط تعلقات قابل تعریف ہیں۔ انھوں نے پاک امریکا تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں گذشتہ دنوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔