پنجاب ?? مختلف ج?لو? م?? آج ب?? 7مجرمان اپن? انجام ?و پ?نچ?

211

لاہور: پنجاب کے مختلف جیلوں میں قتل اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کے منطقی انجام تک پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے ، آج بھی سات مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا ہے ۔

میانوالی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم محمد اسلم کو پھانسی دیدی گئی ہیں مجرم نےانیس سو ستانوے میں رشتےکے تنازع پر باپ اور بیٹے کو قتل کردیا تھا۔

گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی محمد اقبال عرف بالا کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے 1998میں معمولی جھگڑے  پر گاؤں کے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ غلام رسول کی پھانسی ہائیکورٹ کے حکم پر چند روز کیلئے موخر کر دی گئی ہے۔

ساہیوال سینٹرل جیل میں سزائے موت منتظر کےدو قیدیوں کو ان کے انجام تک پہنچادیا گیا ہے، مجرم فیاض نے2003میں اصغرعلی نامی شخص کوذاتی دشمنی پر قتل کردیا تھا جبکہ مجرم صغیر نے2004میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔

فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں قتل کے تین مجرموں کو پھانسی دی گئی، مجرم نبیل احمد نے2000 میں تھانہ صدر فیصل آباد کی حدود میں ایک شخص کو قتل کیا تھا مجرم محمد سلیم اور محمد راشد نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر ایک شخص ارشد کو قتل کردیا تھا۔

مجرموں کو تختہ دار پر لٹکائے جانے سے قبل اہلخانہ سے ان کی آخری ملاقات کرادی گئی تھی۔ پھانسی کے موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔