تر?? ?? سب س? ?م عمرسابق وز?راعظم انتقال ?ر گئ?

196

استنبول: سات بار ترکی کے وزیراعظم اور ایک بار صدارت کا منصب سنبھالنے والے سلیمان ڈیمرل انقرہ کے گیون اسپتال میں انتقال کر گئے۔

ترکی کے سابق صدر اور وزیر اعظم سلیمان ڈیمرل انتقال کر گئے،ان کی عمر 90 سال تھی سلیمان ڈیمرل 1924 میں پیدا ہوئے

پیشے کے اعتبار سے سول انجنینئر تھے 1960 کی فوجی بغاوت کے بعد آپ نے فوج میں شمولیت اختیار کی 1964 سے1980 تک جسٹس پارٹی، 1987 سے1993 تک ٹرو پاتھ پارٹی کے رہنما رہے۔

1964 انیس سو چونسٹھ میں جسٹس پارٹی کی ایگزیگٹو کمیٹی کے رکن بنے اور قائدانہ صلاحیتوں کے بعد ایک سال کے قلیل عرصے میں ملک کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بن گئے۔

سلیمان ڈیمرل کو 1980 کی فوجی بغاوت کے بعد دس سال کے لئے سیاست سے آؤٹ کردیا گیا مگر جمہوری حکومت کے آتے ہی یہ پابندی ختم کردی گئی اور 1987 میں انہوں نے ایک بار پھر ترکی کے وزارت عظمٰی کا منصب حاصل کرلیا۔

ترکی کے سابق وزیر اعظم نے 1993 میں پہلی بار تر کی کے صدر کا حلف اٹھایا اور 2000 تک اس عہدے پر فائز رہے اور پھر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی

ڈیمرل اس وقت کئی یونیورسٹی میں اسپیکر کے فرائض انجام دےرہے تھے۔