اسنو?ر ورل??پ م?? پا?ستان ?? پ?ل? فتح

380

پروفیشنل اسنوکر ورلڈکپ میں پاکستان  نے آسٹریلیا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

چین میں جاری پروفیشنل اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے جیت لیا۔

 ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی محمد سجاد اور حمزہ اکبر کررہے ہیں، منگل کو کھیلے گئے میچ کے پہلے فریم میں پاکستان کو 23-66 سے شکست ہوئی، دوسرے میں سخت مقابلے کے بعد 70-52 سے فتح ملی، تیسرے میں آسٹریلیا نے ایک بار پھر 68-21 سے کامیابی کے ساتھ 2-1 کی برتری حاصل کرلی، ڈبلز میں پاکستانی حمزہ اکبر اور محمد سجاد یکطرفہ طور پر 85-1 سے سرخرو رہے۔

آخری فریم میں ایک بار پھر پاکستان 80-46 سے کامیاب رہا اورمقابلے میں کامیابی حاصل کرلی۔اس سے قبل قومی ٹیم ابتدائی میچ میں ویلز کے ہاتھوں 0-5 سے ناکام رہی تھی۔ قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ بدھ کو پولینڈ کی ٹیم سے ہوگا۔