تمبا?و نوش? س? ?ر سال 60 لا?? اموات

246

واشنگٹن: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا ہو کر ہر سال 60 لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

          عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا ہو کر ہر سال تقریباً 60 لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمباکو کے استعمال سے بیماری کے سبب روزانہ ہر سیکنڈ میں ایک موت واقع ہوتی ہے عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا ہے کہ تمباکو نوشی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ تعداد سال 2030ءتک 80 لاکھ ہو جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 80 فیصد اموات غریب اور متوسط آمدن والے ممالک میں ہوتی ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے تمباکو نوشی کی انسداد کے لئے بنائے گئے قانون پر بھی تک محض آٹھ ممالک نے دستخط کئے ہیں جبکہ اس بل کو پاس کرنے کے لئے کم از کم 40 ممالک کی توثیق کی ضرورت ہوگی اس کے بعد معاہدے کو عالمی قانون کی حیثیت ہوگی۔