?و? پ?ما حسن سدپار? ??لئ? 50لا?? روپ? انعام

313

دنیا کی بنلد ترین چوٹیاں سر کرنے والےکوہ پیماحسن سدپارہ کو پاکستان میں کوہ پیمائی کے فروغ کے اعتراف میں وزیراعظم میاں نوازشریف نے 50لاکھ روپے بطور انعام دیا ہے۔

وزیراعظم میاں نوازشریف نے کے-ٹو سر کرنے والے حسن صدپارہ کو 50لاکھ روپے کا چیک دیا ۔ حسن صدپارہ نےپاکستان میں کےٹوسمیت 8 ہزارمیٹرسےبلند تمام چوٹیاں سر کی ہیں۔ حسن صدپارہ کوچیک پاکستان میں کوہ پیمائی کےفروغ کےاعتراف میں دیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ نے آکسیجن ٹینک کے استعمال کے بغیر دنیا کی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے دنیا کے بلند ترین مقام پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

 اسکردو کے نواحی گاؤں سدپاہ سے تعلق رکھنے والے حسن سدپارہ نے اپنے پروفشنل کیرئیر کا آغاز 1999 میں قاتل پہاڑ ننگا پربت کی کامیاب مہم سے کیا،2004 میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو سر کی اور اس کے بعد براوٹ پیک ، گشہ بروم ون اور ٹو سرکر کے پاکستان میں واقع آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کرنے کا منفرد اعزازحاصل کیا ۔