جعل? پول?س مقابلو? ?? خلاف ?شم?ر م?? ش?ر ?اؤن ??تال

229

سری نگر: مقبوضہ وادی کے دارلحکومت میں آج قابض بھارتی فوج کےہاتھوں جعلی مقابلے کے دوران کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہیں ، ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کی جانب سے دی گئی تھی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کے تمام کاروباری مراکز ، اسکول اور کالج مکمل طور پر بند ہیں اور کشمیری بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں ۔

دوسری جانب سکھ انٹیلیکچول سرکل،سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور سکھ ویلفیئر فرنٹ سمیت سکھ تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں آج ہونے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کے علاقے سوپور میں پچھلے 23 دنوں میں 6 نوجوانوں کو نام نہاد پولیس مقابلے میں شہید کیا جاچکا ہے جبکہ متعدد کو گرفتار ہیں جن کے بارے میں تاحال کوئی اطلاعات نہیں ہے ۔