سندھ کے سابق وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماء ذوالفقار مرزا کو امریکا کا ویزا مل گیا۔
اطلاعات کے مطابق ذوالفقار مرزا کو امریکا کا ویزا مل گیا ہے اور وہ کل اپنی اہلیہ فہمیدا مرزا کے ہمراہ امریکا روانہ ہوجائیں گے۔
سابق وزیرداخلہ پر دہشتگردی کے 4مقدمات درج ہیں جن میں ان کی ضمانت منظور کی گئی ہے جب کہ سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کو اہلیہ کے علاج کے غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے رکھی ہے۔