ش?ر? ??لم? ?? استعمال ?و ?ق?ن? بنائ?، ?ر?ف? پول?س ?راچ?

215

کراچی: ٹریفک پولیس کی جانب سے بڑی گاڑیوں میں دوران سفر سیٹ بیلٹ باندھنے اور موٹر سائیکل کی سواری کے دوران ہیلمٹ کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ جس میں مختلف مقامات پر شہریوں کو سیٹ بیلٹ باندھنے اور ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد سے آگاہ کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دوران سفر بڑی گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ باندھنے اور موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں