ر?نجرزاخت?ارات س? تجاوز?رر?? ??،وز?راعل?? ?ا ش?ا?ت? خط

193

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر چھاپے کو رینجرز کے اختیارات سے تجاوزقرار دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ اور وزیرداخلہ کو شکایتی خط لکھا ہے۔

وزیراعلیٰ نے خط میں رینجرز کی سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔رینجرز اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کررہی ہے ،رینجرز کے اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا لیکن  ر نوٹیفکیشن میں دیے گئے اختیارات سے بڑھ کررینجرز  کارروائیاں کررہی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ رینجرز کو انسداد دہشت گردی اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے صوبے میں رکھا گیا ہےتاہم کے سی بی اے میں رینجرز نے کارروائی کرکے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے۔

 ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبراور وزیرداخلہ چودھری نثار کو لکھے گئے خط کی ایک کاپی وفاق کو بھی بھجوائی گئی ہے۔