پا? فضائ?? اور تر? فضائ?? ?? درم?ان مفا?مت ?? ?ادداشت پر دستخط

237

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان ازمیر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر ایئرچیف مارشل سہیل امان اور ترک فضائیہ کے سربراہ ایکن اوزترک نے معاہدے پر دستخط کیئے ۔ ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی فضائیہ کے 2،2 پائلٹس ایک دوسرے کے ہاں تربیت حاصل کریں گے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ترک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور اس موقعے پر ترک فضائیہ کے سربراہ کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعلقات اور پیشہ ورارنہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔