دن?ا ب?ر م?? م?اجر?ن ?? تعداد 6 ?رو? ?وگئ?

186

نیو یارک : اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مہاجرین کا تعداد 6کروڑ تک پہنچ چکی ہے ۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یواین ایچ سی آر کیجانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2014ءمیں پناہ گزینوں کی تعداد میں 83لاکھ کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ شام میں خانہ جنگی ہے۔

ادارے کے سربراہ انٹونیوکیٹس کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا ایک خراب جگہ بن چکی ہے اور کسی ادارے کے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ وہ دنیا کے مسائل حل کر سکے ۔

رپورٹ کے مطابق 2014ءکے بعد مہاجرین کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر 42ہزار سے زیادہ افراد کا اضافہ ہوا جبکہ 2013ءمیں تعداد 32ہزار روزانہ تھی ۔2014ءکے آخر تک ان افراد کی تعداد 5کروڑ 95لاکھ ہوگئی جس میں سے نصف سے زیادہ بچے تھے جن میں ایک کروڑ 95لاکھ مہاجرین اور 3کروڑ 82لاکھ اندرون ملک گھر بار چھوڑنے والے افراد شامل تھے اور 18لاکھ ایسے افراد تھے جو غیر ممالک میں ا پنی درخواستوں پر فیصلوں کے منتظر تھے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ صرف شام میں گزشتہ سال دسمبر تک 39لاکھ مہاجرین اور 76لاکھ اندرون ملک ہجرت کرنے والے افراد شامل تھے ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا میں ہر ایک سو بائیسواں شخص مہاجر یا ملک بدر ہے ۔