سابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے ۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے طویل گفتگو کے دوران موجودہ ملکی تناظر میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جتنی ضرورت اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ہے پہلے کبھی نہیں تھی ۔