ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے چمن بارڈر پر گرفتار ہونے والے دونوں افراد کا ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن دو افراد خالد شمیم اور محسن علی کی گرفتاری آج پاک افغان بارڈر پر ظاہر کی جا رہی ہے ان کی گرفتاری کے پچھلے 4 سال سے دعوے کیئے جارہے ہیں ۔ را بطہ کمیٹی کا کہنا ہے گرفتار ہونے والے دونوں افراد کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔