نیب نے سابق ٹی ایم او سجاول کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سکھر ایئر پورٹ سے ممتاز زرداری کو گرفتار کرلیا ہے۔ ممتاز زرداری پر 10 کروڑ روپے سے زائد کے خرد برد کا الزام ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق ممتاز زرداری کو سکھر ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ان پر ٹی ایم اے سجاول کے فنڈز میں 10 کروڑ روپے کے گھپلےکا الزام ہے جبکہ ممتاز زرداری ٹی ایم اے میر پور ساکرو میں بھی خرد برد کے کیس میں نیب کو مطلوب تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم ممتاز زرداری کے پاکستان اور بیرون ملک اثاثے موجود ہیں۔