وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ماہ رمضان میں پھانسی کی سزا پر عملدارآمد معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانی کی ہدایت کی ہے۔ ماہ رمضان کے تقدس کے باعث پھانسیوں پر عملدآمد عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے چیئرمین سینیٹ نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے رمضان کے مہینے میں پھانسی کی سزا کو معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔