ب?ارت، برطان?? فوج? مشق??،بحر? ج?ازو? م?? تصادم 20 فوج? زخم?

204

بھارت اور برطانیہ کی فوجی مشقوں کے دوران دوبحری جہاز آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں 20 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوب مشرقی برطانیہ میں بھارت اور برطانیہ کی مشترکہ بحری فوجی مشقوں کے دوران گذشتہ روز دو بحری جہازآپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 20 بھارتی اور برطانوی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مشقوں کے مقام ولٹ شائر علاقے کے ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ مشقوں کے ایک اصل کیمپ کے قریب پیش آیا۔

واضح رہے کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان مذکورہ مشقیں دہشت گردی اور شورش سے مقابلے کے لئے فوجی تجربات میں تقویت کےلئے کی جارہی ہیں۔