س?ن??ر سراج الحق ?ا رمضان المبار? ?? آمد پر پ?غام

310

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے ملک بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں صاحب ثروت لوگوں کومحروم مجبور غرباء، مساکین ، بیواوں اور یتیموں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہئے۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کو اس وقت شدید اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کا مسئلہ صرف طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جاسکتا بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمیں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا اور عام آدمی کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک کا عام شہری ملکی اشرافیہ کی آپس کی سیاسی لڑائیوں سے تنگ آچکا ہے اور وہ اپنے مسائل کا حل چاہتا ہے۔ ملک کا نوجوان طبقہ بے روزگاری اور اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہے۔ نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے حکمرانوں کو خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کے نوجوان طبقے کے مسائل اور بالخصوص ان کے لئے باعزت روزگارکے ذرائع پیدا نہ کئے گئے تو ملک میں ایسی افرا تفری اور انارکی پھیل سکتی ہے جسے کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔

امیر جماعت اسلامی نےکہا کہ ہمارے مالیاتی ادارے اور بینک اربوں روپے کے قرضے ایسے لوگوں کو دیتے ہیں جو وہ مختلف حیلوں بہانوں سے ہڑپ کرجاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بے روزگار ، تعلیم یافتہ، اور غیر تعلیم یافتہ ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کے لئے بڑے پیمانے پر بلا سود قرضے دیئے جائیں کیونکہ صرف سرکاری اداروں میں آسامیاں پیدا کرکے بے روزگاری کا مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کی وجہ سے ملک میں صنعتی ترقی کا پہیہ رک گیا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ جہاں صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے وہاں اس نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دروازے اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے ہر شخص کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا تھا جو اب سبزی و فروٹ منڈیوں اور کریانہ مارکیٹوں میں قبضہ جمائے بیٹھا ہے۔