پاکستانی وزارت خارجہ بھارت میں زیرحراست پاکستانی ڈرائیور علی محمد کی رہائی کے لیے اقدامات کرے اور رہائی کو یقینی بنائے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انڈین کسٹم حکام کے زیر حراست پاکستانی ڈرائیور رعلی محمد اور لوڈر گاڑی کوپاکستان واپس لانے کے لیے اقدامات کریں۔انھوں نے کہا ایک اتفاقی حادثہ میں بھارتی شہری کی موت واقع ہوئی جبکہ جا ں بحق مزدور کے ورثا نے 10لاکھ روپے تاوان کے عوض بھارتی عدالتوں کے روبرو پاکستانی ڈرائیور کو معاف کر دیا لیکن تاحال گاڑی اور ڈرائیور کو انڈین عدالت اور کسٹم کی جانب سے رہائی نہیں مل رہی۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان وزارت خارجہ کو اس ضمن میں ہدایات دے کہ وہ پاکستانی ڈرائیور کی رہائی کے لیے بھارتی ہم منصب سے رجو ع کرے تاکہ پاکستانی ڈرائیور ، ان کے اہل خانہ اور پاکستانی کمیونٹی میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی اس معاملے کو اٹھائے گی۔