??م ?ا سب س? ب?ا مسئل? ف?نس ??،????وچ

185

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقاریونس نے فٹنس کو ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ فٹنس کا جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کرکٹ کھیلنے کے اسٹائل کو تبدیل کرنا ہوگا،ایک عرصے تک ہم دفاعی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں لیکن اب ہمیں اس سے نکلنا ہوگا۔
وقار یونس نے کہا کہ میں ناقدین کی بات تسلیم کرتا ہوں کہ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن اگر نوجوان کھلاڑیوں کو آگے جانا ہے توانہیں پیچھے مڑ کرنہیں دیکھنا ہوگا۔