گال ??س?:سر? لن?ا ?? پا?ستان ?? خلاف پ?ل? اننگز م?? 3 و??و? پر 178 رنز

293

     کوشل سلوا اور کمار سنگاکارا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 178 رنز بنا لئے تھے، کوشل سلوا 80 اور کپتان اینجیلو میتھیوز 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ سنگاکارا 50 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ وہاب ریاض نے 2 جبکہ محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے دوسرے روز بھی بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 64 اوور کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔ یاد رہے کہ پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

جمعرات کو گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا تو سری لنکن ٹیم کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 30 رنز پر اسے پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب وہاب ریاض نے کرونارتنے کو 21 کے انفرادی سکور پر آﺅٹ کر کے پویلین بھیج دیا، اس موقع پر کوشل سلوا اور سنگاکارا نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر گرین شرٹس کے باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 112 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، یہ پارٹنر شپ پاکستان کیلئے خطرہ بنتی جا رہی تھی کہ 142 کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض نے سنگاکارا کو آﺅٹ کر کے نہ صرف اہم پارٹنر شپ کا خاتمہ کیا بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، سنگاکارا 50 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

لاہیرو تھرامانے سری لنکا کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بنا کر حفیظ کی گیند کا نشانہ بنے، اس کے بعد سلوا اور کپتان میتھیوز نے محتاط انداز اپنایا اور دوسرے روز کے اختتام تک مزید نقصان نہ ہونے دیا، اس طرح دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو آئی لینڈرز نے 3 وکٹوں پر 178 رنز بنا لئے تھے۔ کوشل سلوا 80 اور میتھیوز 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ وہاب ریاض نے دو اور حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔