کراچی اسٹاک ایکسچینج میں 18 جون کوتیزی کا رجحان رہا کے ایس ای 100 انڈیکس 192.61 پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 34674.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 34500 اور 34600 پوانٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 192.61 پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 34674.61 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس بھی 147.30 پوائنٹس کی تیزی سے 21729.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 146.36 پوائنٹس کی تیزی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 159.57 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 212.01 پوائنٹس کی تیزی سے 15930.03 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 92.05 پوائنٹس کے اضافہ سے 17605.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 394 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 252 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 118 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 410 روپے کے اضافہ سے 10900 روپے پر بند ہوئی۔