اس??? ب?ن? ن? ب?ن?نگ سس?م م?? 20 ارب 95 ?رو? روپ? شامل ?ر دئ??

222

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 20 ارب 95 روپے شامل کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کواوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 4 روز کے لئے 6.50 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 20 ارب 95 کروڑ روپے شامل کر دیئے ہیں۔

اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.52 فیصد سے 6.50 فیصد سالانہ کے حساب سے 29 ارب 95 کروڑ روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 6 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 5 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔