ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باوجوہ نے کہا ہے کہ سیاسی چیلنجز کے باعث نیشنل ایکشن پلان پر مزید عملدرآمد میں وقت لگے گا۔
روسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روک رہا ہے، ایکشن پلان کی بدولت قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی عملی کارروائیاں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت بند ہوئیں جو کہ ایکشن پلان کی کامیابی کا مظہر ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ اگرچہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں کو شروع کیا گیا ہے تاہم سیاسی چیلنجز کی وجہ سے اس پلان کے بعض حصوں پر عملدرآمد کرانے پر وقت درکار ہے۔
سانحۃ صفورا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسماعیلیوں کی بس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں میں ایک تعلیم یافتہ نوجوان بھی شامل تھا، نوجوانوں کادہشتگردوں کےہاتھوں استعمال روکنےکےلیےاقدامات کررہے ہیں۔
دورہ روس کو موثر قرار دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں پاکستان اور روس کے درمیان عسکری ساز و سامان ایک معاہدہ طے پا جائے گا جس کے تحت روس پاکستان کو جنگی سامان فراہم کرے گا۔