سپریم کورٹ نےاین اے 19 ہری پور میں دوبارہ انتخاب کا حکم سنا دیا۔اس حلقے سے ن لیگ کے عمر ایوب کامیاب قرار پائے تھے۔
عدالت عظمیٰ نے این اے 19کا محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
ن لیگ کے عمر ایوب کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے عامر زمان نے چیلنج کیا تھا۔عدالت نے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔