انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے عارف عرف سر پٹھااو رعبید کے ٹو سمیت11ملزما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عارف عرف سر پٹھا کو 14روز کے لیے جب کہ عبید کے ٹوسمیت دیگر ملزمان کو 6مئی تک جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجا ہے۔
عارف عرف سرپھٹاکو محبت سندھ ریلی پر فائرنگ کے الزام میں نائن زیرو سے گرفتار کیا تھا۔ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق جب کہ 21زخمی ہوئے تھے۔
دیگر ملزمان میں عبیدکے ٹو،سجاد ،نعمان،حسیب،امتیاز، کاظم، ندیم،عبیداللہ اور آصف شامل ہیںجنہیں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا۔