گال ??س? م?? سر? لن?ا300رنز پر آؤ? ،پا?ستان ?? ب??نگ جار?

317

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 300رنز بناکر آؤٹ ہوگی۔اوپنر کوشل سلوا نے شاندار سنچری اسکور کی جب کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

میزبان ٹیم نے 178رنز تین کھلاڑیوں کے نقصان پر اپنی پہلی نامکمل اننگز آگے بڑھائی تو189کے مجموعے پر میتھیوز 19رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔انہیں وہاب ریاض نے بولڈ کیا۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹسمین چندیمل تھے جو 23رنز بناکر ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔261رنز پر سری لنکا کی چھٹی وکٹ اس وقت گری جب ویتھنگے کو حفیظ نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیاوہ18رنز بناسکے۔

کھانے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے 6وکٹوں پر 273رنز بنالیے تھے۔وقفے کے بعد 277کے مجموعے پر ساتویں وکٹ پریرا کی گری ، انہیں 15رنز پر یاسر شاہ نے شکار کیاجب کہ 11رنز کے اضافے پر آٹھویں وکٹ سلو کی گری جو 125رنز بناکر ذوالفقار بابر کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔291رنز پرساد بولڈ ہوئے ، انہیں ذوالفقار بابر نے بولڈکیا جب کہ آخری وکٹ پرادیپ کی گری جو یاسر شاہ کی گیند پر بڑی شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے تین تین، جب کہ حفیظ اور یاسر شاہ نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔