پا?ستان? مع?شت ن? شاندار ترق? ??،عالم? ب?ن? ?ا اعتراف

259

پاکستانی معیشت نے شاندار ترقی کی ہے اورحکومت ملک میں غربت میں کمی کے حوالہ سے اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہے۔

یہ بات عالمی بینک کی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا اینیٹ ڈکسن نے ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ کی50 کروڑ ڈالر پرمشتمل قسط کی منظوری کے موقع پرکہی۔

 انہوں نے پاکستانی معیشت کی شاندار ترقی کا کریڈٹ پاکستان کی موجودہ قیادت کے وژن کودیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شریک بورڈ ممبرز نے بھی پاکستانی معیشت کی شاندار ترقی کو سراہا ہے۔

ورلڈ بینک کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کی قسط کے حوالہ سے معاہدہ پر پاکستان کی طرف سے امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے دستخط کئے۔

 اینیٹ ڈکسننے مزید کہا کہ بورڈ کے ممبران اس حوالہ سے پرامید ہیں کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ملک میں تخفیف غربت اور میکرو اکنامک پالیسیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنے تعین کردہ اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگی۔

عالمی بینک کے ایک عہدیدار نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پاکستان کو50کروڑ ڈالر کی قسط ایف ایس آئی جی۔2(سسٹین ایبل اینڈ انکلوسوگروتھ۔ ٹو) کے تحت دی گئی ہے۔ پاکستان کو عالمی بینک سے ڈی پی سی( ڈویلپمنٹ کریڈٹ) کے تحت50 کروڑ ڈالر کی ایک اور قسط رواں سال ستمبر میں یا اس سے بھی پہلے ملنے کا امکان ہے۔