خیبر ٹو آپریشن کے دروان خیبرایجنسی میں فضائی بمباری کے نتیجے میں اہم شدت پسند کمانڈر سمیت 20دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق خیبرایجنسی کے دور دراز علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر پاک فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بمباری کی جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
فضائی کارروائی میں ایک شدت پسند کمانڈر سمیت 20دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ 20 زخمی ہوگئے ۔