گال ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی پاکستان کی جانب سے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہی مجموعی طور پر اسکور ہو سکے۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن 300 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر 118 رنز اسکور کیے۔
سری لنکن ٹیم کی جانب سے دہمیکیاپرساد نے 3 وکٹ حاصل کی جب کہ نوان پردیپ، رنگنا ہیراتھ اور دیلرووان پریرا ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے یونس خان 79 بالز پر 47 رنز اسکور کر کے سب سے نمایا رہے جبکہ اسعد شفیق 14 اور سرفراز احمد 15 رنز کے اسکور پر وکٹ پرموجود ہیں۔