صدر ممل?ت ممنون حس?ن ?? سعود? فرمانروا شا? سلمان بن عبدالعز?ز س? ملاقات

254

صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ولی عہد محمد بن نائف بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کے سفیر منظور الحق اور قونصل جنرل آفتاب کھوکھر بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ سعودی شاہ نے صدر مملکت ممنون حسین کا پرتپاک استقبال کیا۔

صدر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ پرتپاک جذبات رکھتے ہیں اور خادم الحرمین الشریفین کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سعودی شاہ نے کہا کہ پاکستان ایک برادر ملک ہے اور دونوںممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنے کردار پر انتہائی احترام کی حامل ہے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان جو امت مسلمہ کی بھلائی کے لئے قابل تعریف کوششیں کر رہے ہیں، نے کہا کہ امت مسلمہ کی خدمت، حاجیوں کی دیکھ بھال اور سعودی عرب میں امن و امان و استحکام کو یقینی بنانا ہمارا مقدس فریضہ ہے۔ صدر مملکت نے سعودی شاہ کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔