ٹیکنالوجی کے جاپانی ماہرین نے انسانی جذبات اور احساسات کا پتہ چلانے والا روبوٹ تیارکرلیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی سوفٹ بینک کا تیارکردہ دل رکھنے والا روبوٹ 20 جون بروز ہفتہ سے فروخت ہونا شروع ہوجائے گا۔ یہ روبوٹ نہ صرف انسانی جذبات و احساسات کا پتہ چلا سکتا ہے بلکہ یہ باقاعدہ طور پر خوشی، غمی اور غصہ و نفرت جیسے جذبات کا اظہاربھی کرتا ہے۔
میڈیا میں پیش کئے گئے روبوٹ کی ٹانگیں اور سر نہیں ہے۔ بلکہ یہ پہیوں پرچلتا ہے۔ اس روبوٹ نے تقریب کے دوران حاضرین کی فرمائش پر رقص کیا، سالگرہ کا گیت گایا ۔ اس روبوٹ نے اپنی تعریف کئے جانے پر خوشی و مسرت کے جذبات کا اظہاربھی کیا۔
کمپنی کے مطابق اس کامیاب ترین روبوٹ کی کئی دیگرممالک میں فروخت کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور ابتدائی طور پر یہ چین کے علی بابا گروپ اورتائیوان کے فوکس کون گروپ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔