پا?ستان اور چ?ن ?? درم?ان وفود ?? سطح پر مذا?رات جار?

226

پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی صدر شی چن پنگ کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے جہاں وزیراعظم میاں نوازشریف نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم میاں نوازشریف کررہے ہیں جب کہ چینی وفد کی سربراہی چینی صدر کررہے ہیں۔وفود میں وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سرکاری حکام شامل ہیں۔مذکرات میں معاشی ،اقتصادی ،تجارتی امور سمیت دفاعی اور اسٹریٹجک معاملات زیرغور آئیں گے۔
مذاکرات کے آغاز میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہماری دوستی اثاثہ ہے،پاکستان اور چین دوستی کا فروغ ہمارا اہم ایجنڈہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری ترقی کے سفر کا اہم باب ہے۔