وادی جہلم کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ۔
مظفرآباد کے علاقے وادی جہلم کے قریب موئینیاں کے مقام پر جیب کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔ پولیس کا کہنا ہے تمام افراد کراچی سے سیاحت کے لئے مظفرآباد آئے تھے ۔