امر??? د?م?? ?? زبان استعمال ن? ?ر?، روس? صدر

216

 روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے ملک کے خلاف دھمکی کی زبان استعمال نہ کرے، مشرقی یورپ میں نیٹو میزائل سسٹم کی تنصیب روس کی سیکورٹی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے سینٹ پیٹرز برگ کے بین الاقوامی اقتصادی فورم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیشہ روس پر اپنے احکامات تھوپنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور درحقیقت امریکہ ہم سے یہ کہہ رہا ہے کہ ہم تم سے بہتر ہیں اور بالفاظ دیگر امریکہ کو ہماری ضرورتوں کا ہم سے زیادہ ادراک ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ امریکہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ نجی شعبے کی مالی حمایت اور بین الاقوامی سلامتی کے شعبے میں رخنہ اندازی کرکے روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جائے- روسی صدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہمیں اس بات کی اجازت دی جائے کہ ہم اپنی مصلحتوں، ضرورتوں، تاریخی حالات اور ثقافت کے پیش نظر خود فیصلہ کرسکیں-

 ولادی میر پیوٹن نے امریکہ کے اس موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہمارے ساتھ نہیں ہے ہمارا مخالف ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ گفتگو کی زبان نہیں ہے بلکہ کھلی دھمکی ہے- روسی صدر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے کہ امریکہ ہم سے اس طرح کے لہجے میں بات کرے۔

روس کے صدر نے مشرقی یورپ میں نیٹو کے میزائل سسٹم کی تنصیب کو روس کی سیکورٹی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا فن لینڈ کے صدر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ روس کو اپنی سرحدوں تک اسلحہ پہنچنے سے اتنا خطرہ نہیں ہے جتنا مشرقی یورپ میں میزائل سسٹم کی تنصیب سے ہے۔