آئند? 24گ?ن?و? ?? دوران مل? ?? ب?شتر علاقو? م?? بارش ?ا ام?ان

255

محمکہ موسمیات کے جانب سے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، ہزارہ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویڑن، اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، سرگودھا، فیصل آباد، میرپور خاص ڈویڑن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز گرد آلودہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ رواں ہفتے کے اختتام (ہفتہ/اتوار) سے بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویڑن، زیریں سندھ اور کشمیر میں پری مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔

 رمضان کے پہلے عشرے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں ہفتے سے جمعرات کے دوران اکثر مقامات پر 3 سے 4 بارشوں کا امکان ہے۔

اتوار سے بدھ کے دوران پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویڑن میں چند مقامات پر تیزاورگرد آلودہواﺅںجبکہ گرج چمک کےساتھ 2 سے 3 بارشوں کا امکان ہے ۔ پیر سے جمعرات کے دوران ڈی آئی خان، ڑوب، سبی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پرتیزگرد آلودہواوﺅں اور گرج چمک کےساتھ 1 سے 2 بارشوں کا امکان ہے۔

 ہفتے سے منگل کے دوران میرپورخاص ڈویڑن میں چند مقامات پرتیز،گرد آلودہواوئں اور گرج چمک کےساتھ 1 سے 2 بارشوں کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم مالاکنڈ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، گوجرانوالہ ڈویڑن اور چھور میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 08 ملی میٹر جبکہ چھور میں 03، دیر، دالبندین، سیدو شریف 02، بنوں 01 ملی میٹر ریکار کی گئی۔20 جون کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی 49، سکھر 48، بھکر، کوٹ ادو، لسبیلا 47، رحیم یار خان، بہاولپور 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔