ن?وز? ل?ن??و پانچو?? م?چ م?? ش?ست،س?ر?ز انگل?ن? ?? نام

243

لندن:انگلینڈ نے پانچویں ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز2-3سے جیت لی۔

سیریز کے آخری میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان  پر 283رنز بنائے۔گپٹل نے 67اور ولیمسن نے 50رنز بنائے۔

ہدف کے تعقب میں بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 284کا ٹارگٹ 29اوورز میں 192رنز محدود کردیا گیا۔میزبان ٹیم نے ہدف 7وکٹوں پر ایک اوور پہلے مکمل کرلیا اور سیریز 2-3سے جیت کر ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 23جون کوکھیلا جائے گا ۔