ب?نظ?رب??و?? آج 62و?? سالگر? منائ? جار?? ??

205

لاڑکانہپیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔

سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، بختاور بھٹو زرداری، سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور دیگر پارٹی رہنما نوڈیرو کے بھٹو ہاؤس میں پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر رحمٰن ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سالگرہ کی مرکزی تقریب آج شام افطار کے وقت نوڈیرو ہاؤس میں ہو گی۔

 بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کے علاوہ سابق صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس کی صدارت میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کریں گے ۔