ورل??ا?? ل?گ ?وال?فائنگ راؤن? م?? پا?ستان ?ا فاتحان? آغاز

281

قومی ٹیم نے ورلڈہاکی لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔پاکستان نے پولینڈ کو پہلے میچ میں ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دے دی۔

بیلجیم میں جاری ایونٹ  میں قومی ہاکی ٹیم نے اپنے پہلے میچ پولینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 1-2سے ہرادیا۔ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں محمد عرفان کے گول کی بدولت ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ چوتھے کوارٹر میں پولینڈ نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد ملنے والے ایک پینلٹی کارنر پر محمد وقاص نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول کر کے اپنے ملک کو دو ایک کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔