عالم? ب?ن? ?? گدوب?راج ??لئ?188مل?ن ?الرفن?ز?? منظور?

208

المی بینک نے گدو بیراج کی مرمت وبحالی کے کاموں اور بیراجوں کو چلانے کیلئے سندھ محکمہ آبپاشی کی استعداد کار کی مضبوطی کیلئے 188 ملین ڈالر فنڈز کی منظوری دیدی۔

 عالمی بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیراج کے ڈھانچہ کی طبی عمر پوری ہونے کی وجہ سے بحالی و مرمت کے کام کی ضرورت ہے اور ہمارے اس اقدام سے نقصانات کے امکانات کا خاتمہ ہوگا اور ڈھانچہ کی عمر مزید 50 برسوں تک بڑھ جائے گی۔ بیراج کے انفراسٹرکچر کی فزیکل بحالی سے یہ منصوبہ سندھ حکومت کی جانب سے ہائیڈرالک ایری گیشن انفراسٹرکچر کو چلانے کیلئے پروکیورمنٹ ، فنانشل ، سوشل اور مالیاتی سیف گارڈز کو بھی سپورٹ کرے گی۔

پاکستان کے لئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر رچرڈ پن مسود نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے صوبہ سندھ کے اضلاع کشمور ، گھوٹکی ، جیکب آباد، سکھر ،شکارپور اور بلوچستان کے نصیر آباد اور جعفر آباد کے اضلاع کا زیر کاشت 3 ملین ایکڑ رقبہ اور 26 لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس سے سیلاب آنے کے امکانات بھی کم ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کو انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فنانس کیا ہے جو عالمی بینک کے گرانٹ اور کم سود ادارے کی ایک شاخ ہے۔ رواں ہفتے عالمی بینک نے پاکستان کے ساتھ 500 ملین کریڈٹ تعاون پروگرام پر دستخط کئے تھے جس کا مقصد معاشی نمو میں اضافہ کیلئے کوششوں کو سپورٹ کرنا ہے۔