الجز?ر? ?ا س?نئر صحاف? جرمن? س? گرفتار

228

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے سینئر صحافی احمد منصور کومصر کی درخواست پر جرمنی میں گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری حکام کی درخواست پر احمد منصور کو برلن سے دوحہ جانے والی پرواز میں سوار ہوتے وقت حراست میں لیا گیاہے۔ احمد منصور کو پیر کے دن عدالت میں جرمن جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مصر کی ایک عدالت نےگذشتہ برس احمد منصور کے خلاف تشدد کے الزام کے تحت ان کی غیر حاظری میں انھیں 15 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

دوسری جانب الجزیرہ چینل کا کہنا ہے کہ برطانوی اور مصری دوہری شہریت رکھنے والے صحافی احمد منصور کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات لغو اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔