پا?ستان ?? 9سال بعد سر? لن?ا م?? فتح

292

پاکستان نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں دس وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔یہ قومی ٹیم کی 9سال بعد سری لنکا میں پہلی ٹیسٹ فتح ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین   گال ٹیسٹ کھیل کے آخری روز ڈرامائی انداز میں ڈرا سے تبدیل ہوکر فیصلہ کن مرحلے میں داخلے ہوا۔قومی ٹیم کے بالرز خصوصاً یاسر شاہ کی عمدہ بالنگ کی بدولت میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 206رنز بناکر آؤٹ ہوگئی  اور پاکستان کو جیت کے لیے 90رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز گرین کیپس قومی ٹیم 417ر نز بنا کر آؤٹ  ہوگئی تھی اور اسے پہلی اننگز میں 117رنز کی برتری حاصل تھی۔

میزبان ٹیم نے کھیل کے آخری روز 68رنز 2وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی تھی توکوئی بھی بلے باز پاکستانی بالرز کی بالنگ کے سامنے ڈٹ نہ سکا۔لیگ اسپنر یاسر نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین گیند بازی کی۔انہوں نے 7کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ وہاب ریاض نے 2 اور ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں جانب کھل کر اسٹورکس کھیلے۔حفیظ 46اور احمد شہزاد43رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہوئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 25جون سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔