پنجاب ح?ومت سانح? پشاور ?? بچو? ?ا مناسب علاج ?رائ?، ق?صر عل?

196

سانحہ پشاور کے شہدا فورم کے صدر قیصر علی کا کہنا ہے کہ کے پی کے حکومت زخمی بچوں کا منا سب علاج نہیں کرا رہی جس سے بچے معذور ہورہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ پنجاب میں گڈ گورننس کا سن کر آئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شہدا فورم کے صدر قیصر علی  نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے زخمی بچوں کے علاج معالجے سے متعلق وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے۔ سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے بچوں کو طبی سہولیات بہتر طور پر فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

قیصر علی نے کہا کہ 5 بچوں کو فوری سرجری کی ضرورت ہے جنہیں بیرون ملک بھیج کر سرجری کرائی جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں گڈگورننس کا سنا ہے پنجاب حکومت سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے بچوں کا مناسب علاج ممکن بنائے۔