پا? آرم? قوم? اتحاد ?ا نشان ??، رحمن مل?

245

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاک آرمی اتحاد کا نشان ہے ہم سب کو مل کر ملک کوبچانا ہے۔ آصف زرداری نے کسی بھی حاضر سروس آرمی یا رینجرز کے افسرکیخلاف بات نہیں کی۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا پاک آرمی قومی اتحاد کا نشان ہے۔ آصف زرداری کی تقریر کا نشانہ پرویز مشرف تھے۔ ضرورت پڑنے پڑنے پر آصف زرداری کی تقریر کی وضاحت کی جاسکتی ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فوج میری بھی ہے آصف زرداری اور بلاول کی بھی ہے پیپلز پارٹی کی جانب سے کبھی بھی فوج کے لئے گرم ہوا نہیں آئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے بلاول زرداری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ بلاول بھٹو کو کرنا ہے کہ وہ ملک کے کس حصے سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

رحمان ملک نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹیوں کو لاہور،پشاوراورکوئٹہ میں بھی کام کرناچاہیے۔