ب?نظ?ر ?? قاتل تقر?با ختم ?وگئ? ???، آصف عل? زردار?

223

سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بینظیر کے قاتل تقریبا ختم ہوگئے ہیں جبکہ بینظیر قتل کیس میں ایک جنرل پر ایف آر ہے۔

آصف علی زرداری کا گڑھی خدابخش میں بینظیربھٹوکی سالگرہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محترمہ نے اپنی شہادت سے پہلے ہی لکھوادیا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار مشرف ہوگا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بینظیر قتل کیس کی ایف آئی آر میں سابق جنرل کے ساتھ شریک ملزمان کے نام بھی شامل ہیں جن پرکیس چل رہا ہے جبکہ محترمہ نے اپنی شہادت سے قبل لکھوادیا تھا کہ اگر مجھے کوئی جانی نقصان پہنچتا ہے تو اسکا ذمہ دار پرویزمشرف ہوگا۔ بینظیر قتل کیس کی ایف آئی آر کوئی واپس نہیں لے سکتا ہے پیپلز پارٹی پر کوئی  کتنا بھی زورلگائے اور کتنا بھی لڑے ایف آئی آرواپس نہیں لےسکتے ہیں۔

 آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو فکرکرنے کی ضرورت نہیں ہے بے نظیرکے بچے اورعوام میرے ساتھ کھڑے ہیں۔