?راچ? ش?ر م?? گرم? ?? باعث 106 افراد ?لا?

202

 کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 تک پہنچ گئی ہے ۔جبکہ رواں دن کراچی کا درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کے نتیجے میں چوبیس گھنٹوں کے درمیان تقریبا 106 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں 75 ڈیتھ باڈیز لائی گئی جبکہ عباسی شہید اسپتال میں 20 افراد کی نعش لائی گئی ہیں جو شدید گرمی کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

 واضح رہے کراچی شہر میں گذشتہ تین روز سے گرمی کی شدید لہر برقرار ہے جبکہ گذشتہ روز کراچی شہر کا درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔