پا?ستان ??س? م?چز ج?تن? وال? ا?ش?ا ?? پ?ل? دن?ا ?? پانچو?? ??م بن گئ?

604

پاکستان سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والی ایشیا کی پہلی دنیا کی پانچویں ٹیم بن گئی  ہے۔ گرین شرٹس نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر بھارت کا زیادہ فتوحات کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے جب میدان میں اتری تو یہ 122 فتوحات کے ساتھ بھارت کے ہمسر تھی لیکن پاکستانی ٹیم نے آئی لینڈرز کو پہلے میچ میں شکست دے کر بھارت کی زیادہ فتوحات کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔  زیادہ ٹیسٹ فتوحات حاصل کرنے کا عالمی اعزاز آسٹریلیا کے پاس ہے۔ کینگروز نے 364 کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔

انگلینڈ 341 فتوحات کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز 164 کامیابیوں کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ 144 فتوحات کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ گرین شرٹس نے 390 ٹیسٹ میچز کھیل کر 123 ویں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 488 میچز میں 122 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔ اس فتح کے ساتھ ہی گرین شرٹس سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والی ایشیائی ٹیم بن گئی۔