?ل س? ?راچ? سم?ت ساحل? علاقو? م?? بارش ?ون? ?ا ام?ان

218

قیامت خیز گرمی اور حبس کی اذیت سے دوچار شہر قائد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کل سے کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں تپتے موسم نے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے روزے داروں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے تاہم بارش کو ترستے کراچی کی عوام کے لیے یہ امر باعث مسرت ہے کہ کل سے باران رحمت برسنے کا امکان ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق کل سےمون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوناشروع ہوجائیں گی جس سے کل کراچی اور ساحلی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا سسٹم شمالی علاقوں میں داخل ہوچکاہےاور مون سون سسٹم آنےسےملک بھرمیں بارشوں کاامکان ہے جب کہ رمضان المبارک کےدوران وقفےوقفے سے بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

دوسری جانب آج بھی کراچی میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہے گا۔