لندن: سائنسدانوں نے سیارہ زہرہ پر گرم لاوا ابلنے کے ثبوت حاصل کرلئے ہے
یورپ کے خلائی تحقیقاتی ادارے کے مشن وینس ایکسپریس نے سیارہ زہرے کے بارے میں نئے تصورات پیش کردیئے ہیں ، خلائی مشن کے مطابق وہاں تیز رفتار طریقے سے آتش فشانی ہور رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیارہ زہرہ پرلا وا ابلنے کی ثبوت حاصل کئے گئے تھے تاہم برطانوی سائنسدانوں کا خیال ہے نئے حاصل ہونے والی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ سیارے کے نصف جنوبی حصے میں چار ایسے ہاٹ پاٹ دریافت کئے گئے ہیں جہاں درجہ حرارت کم یا زیادہ ہوتا ہے جس سے اس بات کوتقویت ملتی ہے کہ وہاں لاوا کی بڑی مقدار موجود ہیں ۔
سیارہ زہرہ پر اس سے قبل 2006میں خلائی مشن چھوڑا گیا تھا جو کہ 2010 میں اختتام پزیر ہوا تھا جس نے پہلی بار زہرہ پر لاوے کے آثار دریافت کئے تھے۔