م?? م?? 4 پ??و? وال? ال???ر? اس?و?رز ?ا استعمال شروع

224

جدہ: سعودی عرب میں عمر رسیدہ حاجیوں کی سہولت کیلئے مسجدالحرام میں 4 پہیوں والے الیکٹرک اسکوٹرز کا استعمال شروع کردیا گیاہے۔

مسجدالحرام کی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روزاس نئی سروس کاافتتاح صدارتی امور کے مشیرشیخ عبدالرحمن ال سودیس نے کیا بنائی گئی اسکوٹرکا وزن 250 کلو گرام ہے ،اسکوٹر کے ڈیزائن کی منظوری سعودی اسٹینڈر کوالٹی آرگنائزیشن اورسعودی فوڈاینڈ ڈرگ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق بائیک بنانے کا مقصد ضعیف العمرزائرین کو عبادات کے درمیان آنے والے مسائل کو ختم کرنے کے لئے کیا گیا ہے اس ضرورت کے پیش نظران اسکوٹروں کا ڈیزائن خصوصی طورپر تیارکرایا گیاہے۔